22 جولائی، 2016، 9:48 AM

برازیل میں اولمپکس کھیلوں پر حملہ کرنے کے شبہ میں 10 داعشی گرفتار

برازیل میں اولمپکس کھیلوں پر حملہ کرنے کے شبہ میں 10 داعشی گرفتار

برازیلی سکیورٹی فورسز نے داعش سے تعلق کے شبہ میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے مشتبہ افراد پر 5 اگست سے شروع ہونے والے اولمپکس 2016 ءکےدوران حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیلی سکیورٹی فورسز نے داعش سے تعلق کے شبہ میں 10 افراد  کو گرفتار کرلیا ہے مشتبہ افراد  پر 5 اگست سے شروع ہونے والے اولمپکس 2016 ءکےدوران حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔برازیلین ریاست پرانا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد برازیلین باشندے ہیں ۔
برازیلین حکام کے مطابق گرفتار افراد داعش سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں تھے، ان کا داعش سے براہ راست تعلق نہیں تھا۔ اولمپکس2016ءبرازیل کےشہرریوڈی جینیرومیں 5اگست سے21 اگست تک ہوں گے۔

News ID 1865659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha